قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ پہنچتے ہی شاندار استقبال، گورنر ہاؤس میں بلوچستان کے مستقبل پر اہم مشاورت

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر ہاؤس بلوچستان آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی رفتار اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور پائیدار منصوبوں کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن و استحکام، معاشی بہتری اور وفاقی تعاون کے امور بھی زیرِ غور آئے۔ دورہ بلوچستان کے لیے وفاقی حکومت کی سنجیدگی اور ترجیحات کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے