"شیخوپورہ میں اچانک قیامت! ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ، نوجوان ہلاک”
تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقے چباری والا ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

