بین الاقوامی خبریں

نام نہاد شائننگ انڈیا بے نقاب: جعلی ڈگریوں کا عالمی اسکینڈل، آسٹریلیا میں خطرے کی گھنٹی

نام نہاد شائننگ انڈیا کا چمکدار چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، جہاں تعلیم جیسے مقدس شعبے کو بھی فراڈ اور جعلسازی کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔ نااہل مودی حکومت کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر مالی جرائم، جعلی ڈگریوں اور تعلیمی فراڈ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔بیروزگاری، غربت اور افلاس سے تنگ آئے لاکھوں بھارتی نوجوان جعلی اسناد کے سہارے بیرون ملک ملازمتوں اور ویزوں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے عالمی امیگریشن نظام کیلئے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔آسٹریلوی جریدے دی آسٹریلیا ٹو ڈے نے بھارتی جعلی ڈگری اسکینڈل کو نمایاں کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تحفظات کھل کر سامنے رکھ دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی جعلی ڈگری اسکینڈل آسٹریلیا کے ویزا نظام کی ساکھ کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔سینیٹر کے مطابق بھارتی پولیس نے 22 نام نہاد جامعات سے ایک لاکھ سے زائد جعلی تعلیمی اسناد برآمد کیں، جبکہ اندازہ ہے کہ تقریباً 10 لاکھ سے زائد جعلی ڈگریاں بیرون ملک ملازمتوں اور ویزوں کیلئے استعمال کی جا چکی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں، ناقص تعلیمی نگرانی اور کرپشن نے بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر دیا ہے، جبکہ شائننگ انڈیا کا نعرہ محض ایک فریب ثابت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے