شعیب اختر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے، ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور مقرر
کراچی (پی کے نیوز)پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر نے باقاعدہ طور پر بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کی رہنمائی اور کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ لیگ کے لیے چند پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

