قومی خبریں

ڈاکٹر عفان قیصر— ڈیل ماسٹر یا بے گناہ؟ نانی والا کے الزامات نے نئی بحث چھیڑ دی!

ٹک ٹاک کی دنیا ایک بار پھر شدید ہلچل کی زد میں آ گئی ہے۔ معروف سوشل میڈیا اسٹار ندیم نانی والا نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مشورہ ڈاکٹر عفان قیصر نے دیا تھا۔
ندیم نانی والا کے مطابق، ڈاکٹر عفان قیصر نے اس معاملے کو ایک "بھاری آسامی” قرار دیتے ہوئے نہ صرف قانونی کارروائی پر آمادہ کیا بلکہ بعد ازاں مبینہ طور پر ڈیل کی پیشکش بھی کی۔ نانی والا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس پورے معاملے سے متعلق مکمل شواہد موجود ہیں، جو وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے۔
ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا نیا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ ٹک ٹاک کمیونٹی میں صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ سب کچھ محض شہرت حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے یا پھر واقعی پردے کے پیچھے کوئی بڑی گیم کھیلی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق اگر یہ شواہد سامنے آ گئے تو یہ معاملہ ایک بڑے تصادم اور قانونی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جس کے اثرات صرف ٹک ٹاک تک محدود نہیں رہیں گے۔
اب سب کی نظریں آنے والے دنوں پر جمی ہیں کہ آیا ندیم نانی والا اپنے دعوؤں کو ثابت کر پاتے ہیں یا یہ تنازع بھی سوشل میڈیا کی دیگر خبروں کی طرح وقت کے ساتھ دب جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے