قومی خبریں

بانی پی ٹی آئی اور اس کی اہلیہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے

بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جس میں عدالت نے دونوں کو طویل قید کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دفعہ 409 کے تحت 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ دفعات 5، 2 اور 47 کے تحت دونوں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی دی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ دونوں کی مجموعی سزا 34 سال بنتی ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عدالتی احاطے اور سیاسی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔مزید قانونی کارروائی اور ممکنہ اپیل کے حوالے سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے