قومی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ سے عوام سخت ناراض امریکی صدر کو بڑا جھٹکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور حالیہ سروے کے مطابق ان کی عوامی حمایت 39 فیصد تک گر گئی ہے، جو رواں سال کی نچلی سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو اپنی مجموعی کارکردگی اور بالخصوص معاشی انتظام کے حوالے سے عوامی اور جماعتی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ریپبلکن ووٹرز کی ایک بڑی تعداد بھی معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 39 فیصد امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا، جبکہ گزشتہ سروے میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق معیشت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد کے قریب برقرار ہے، تاہم اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد معاشی صورتحال سے مطمئن نظر نہیں آتی۔ مبصرین کے مطابق معیشت سے جڑی عوامی توقعات صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور حالیہ سروے کے مطابق ان کی عوامی حمایت 39 فیصد تک گر گئی ہے، جو رواں سال کی نچلی سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو اپنی مجموعی کارکردگی اور بالخصوص معاشی انتظام کے حوالے سے عوامی اور جماعتی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ریپبلکن ووٹرز کی ایک بڑی تعداد بھی معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف 39 فیصد امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا، جبکہ گزشتہ سروے میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق معیشت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد کے قریب برقرار ہے، تاہم اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد معاشی صورتحال سے مطمئن نظر نہیں آتی۔ مبصرین کے مطابق معیشت سے جڑی عوامی توقعات صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے