قومی خبریں

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا اعلان نئی جنگ شروع

واشنگٹن (پی کے نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں جاری عوامی احتجاج کے دوران مزید مظاہرین کی جانیں گئیں تو امریکہ کی جانب سے ’انتہائی زوردار‘ کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ایران میں مہنگائی، شدید معاشی بحران اور ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ کے خلاف عوامی مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ حکومت پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکومت نے طاقت کے استعمال کا سلسلہ نہ روکا تو امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔
یہ احتجاجی تحریک 28 دسمبر کو تہران میں دکانداروں کی ہڑتال سے شروع ہوئی تھی، جو بعد ازاں ملک گیر مظاہروں میں تبدیل ہو گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق موجودہ مظاہرے شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے گزشتہ کئی برسوں کے سب سے بڑے احتجاج ہیں، جو مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد 2022–2023 میں ہونے والی تحریک سے بھی زیادہ وسیع تصور کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے