قومی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہاڑ جیسا ہدف انڈیا کو دے دیا چیمپئن ٹرافی کی یاد پھر سے تازہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں جہاں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میدان میں تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔
پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے جارحانہ اور پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 348 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔ نوجوان بلے بازوں نے بھارتی باؤلرز کو کوئی موقع نہ دیا اور ایک کے بعد ایک دلکش اسٹروکس کھیل کر شائقینِ کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
پاکستان کی اننگز کے دوران بھارتی کیمپ میں خاموشی چھائی رہی جبکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین گرین شرٹس کے حق میں نعرے لگاتے دکھائی دیے۔ بڑے اسکور کے باعث بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔
اب تمام نظریں بھارتی اننگز پر مرکوز ہیں، جو ابھی شروع ہونا باقی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر پاکستان کے نوجوان باؤلرز نے بھی بیٹنگ کی طرح عمدہ کارکردگی دکھائی تو ٹرافی گرین شرٹس کے نام ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
میچ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے، جبکہ کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے