قومی خبریں

متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام اباد (پی کے نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک نئے ماڈل پر آمادہ ہو گیا ہے، جس کے تحت یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے پہلے دیے گئے 3 ارب ڈالرز میں سے ایک ارب ڈالر حال ہی میں رول اوور ہونا تھا، تاہم پاکستان نے یو اے ای حکام سے بات چیت کے بعد اس رقم کو شیئرز میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ان کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان پر موجود ایک ارب ڈالر کی مالی ذمہ داری ختم ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ شیئرز کے حوالے سے کئی اہم اجلاس ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ ٹرانزیکشن 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گی۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ملاقات میں جنوری میں رول اوور ہونے والے 2 ارب ڈالرز پر بھی گفتگو ہوئی، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ یو اے ای ان رقوم کو براہِ راست پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورت میں استعمال کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے