برطانیہ میں پاکستان مخالف احتجاج کی نئی لہر! لندن، مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں بڑا دھرنا کل ہوگا
برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ ہر منگل کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کل بھی UK میں پاکستان کے سفارتی دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔ان مظاہروں کا اہتمام ISF، PTI اور اوورسیز پاکستانی تنظیموں کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال پر آواز بلند کرنا اور عالمی توجہ حاصل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سہ پہر 3 بجے سے رات گئے تک دھرنا دیا جائے گا، جبکہ مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے بھی سہ پہر 3 بجے سے رات تک احتجاج جاری رہے گا۔اس کے علاوہ بریڈفورڈ میں دن 12 بجے بریڈفورڈ یونیورسٹی کے سامنے بڑا مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، جہاں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے۔منتظمین کے مطابق احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہوگا، تاہم سیکیورٹی اداروں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ مظاہروں کے باعث متعلقہ علاقوں میں ٹریفک اور عوامی سرگرمیوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر منگل اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

