بین الاقوامی خبریں

عالمی خطرے کی گھنٹی! طالبان سرپرستی میں دہشتگردی، برطانوی حکومت کا افغانستان کیلئے ہائی الرٹ جاری

لندن / کابل:افغانستان ایک بار پھر عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا۔ برطانوی حکومت نے افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی دہشتگرد سرگرمیوں کے پیش نظر افغانستان کیلئے سخت ترین سفری الرٹ جاری کر دیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال بدترین سطح تک جا پہنچی ہے، جہاں پُرتشدد واقعات، دہشتگرد حملے، اغوا اور مسلح جھڑپیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ انتباہ کے مطابق طالبان رجیم اب صرف خطے کیلئے نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی براہِ راست خطرہ بن چکا ہے۔افغان جریدے اور خبر رساں ادارے خاما پریس کے مطابق برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو واضح اور دوٹوک ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت افغانستان کا سفر نہ کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش، داخلی بدامنی اور کنٹرول سے باہر صورتحال کے باعث افغانستان جانا انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شہری ناگزیر حالات میں افغانستان جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ ممکنہ خطرات کا مکمل اور سنجیدہ جائزہ لے، کیونکہ ہنگامی حالات میں برطانوی حکومت کی جانب سے مدد کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سفری الرٹ طالبان حکومت کیلئے سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری اب افغانستان کو ایک غیر محفوظ، غیر مستحکم اور دہشتگردی کی نرسری کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے