امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایران پر جنگ کے بادل!اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے خفیہ ملاقات
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ایک انتہائی اہم اور حساس ملاقات جلد متوقع ہے، جس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران تیزی سے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کی تعمیر اور توسیع میں مصروف ہے، جسے امریکہ اور اسرائیل خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران کی عسکری صلاحیت، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اسرائیل کے سکیورٹی خدشات زیر بحث آئیں گے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے نتائج مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑے تنازع کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران پر حملے کا فیصلہ ہوا تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاست اور تیل کی منڈیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ دنیا بھر کی نظریں اس متوقع ملاقات پر جمی ہوئی ہیں۔

