قومی خبریں

قتل و غارت گری سے بھرپور سال , اسرائیلی بمباری، یوکرین کا خون اور سوڈان کی چیخیں

رواں سال 2025 بھی دنیا کے لیے سکون کے بجائے دکھ، تباہی اور انسانی جانوں کے زیاں کی علامت بن کر سامنے آیا۔ مختلف خطوں میں جاری جنگوں اور تصادم نے ہزاروں خاندانوں کو اجاڑ دیا جبکہ عالمی ضمیر ایک بار پھر خاموش نظر آیا۔
سوڈان میں خانہ جنگی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے ہزاروں افراد کی جان لے لی، جبکہ میانمار، کانگو، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں مسلح جھڑپیں بدستور جاری رہیں۔ ان تنازعات نے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار رکھا۔
ادھر غزہ اور یوکرین میں مسلط کی گئی جنگوں نے انسانی المیوں میں مزید اضافہ کیا۔ اسرائیلی افواج نے ایک اور سال بھی قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں بے شمار معصوم شہری لقمہ اجل بنے۔ مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں فضائی حملوں اور بمباری نے خطے کو مسلسل عدم استحکام کا شکار رکھا۔
تاہم ان اندھیروں کے درمیان ایک امید کی کرن بھی سامنے آئی، جہاں 2011 سے جاری شام کی طویل خانہ جنگی بالآخر 2025 کے آغاز میں اپنے اختتام کو پہنچی، جس سے خطے میں امن کی بحالی کی ایک نئی امید جنم لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے