قومی خبریں

"عوام اور فوج کے درمیان نفرت پھیلانے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس: مریم اورنگزیب کا دو ٹوک مؤقف”

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے تازہ بیان میں مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لیے پاک فوج اور اس کے افسران کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا:”تم اپنے بچوں کو باہر رکھ کر ان سپاہیوں اور فوجی افسران پر انگلی اٹھاتے ہو جن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال ہو رہا ہے؟ تمہاری اوقات کیا ہے؟”انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرے۔مریم اورنگزیب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد اور سلامتی کے خلاف بیانیہ پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے