بین الاقوامی خبریں

نیو یارک میں ہولناک تصادم: پولیس کی فائرنگ، باپ بیٹے کا جھگڑا خونی انجام تک پہنچ گیا

نیو یارک میں پیش آنے والے ایک انتہائی سنسنی خیز واقعے میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک حملہ آور نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو واقعے سے قبل ایک گھر میں والد اور بیٹے کے درمیان شدید جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس اہلکار جب موقع پر پہنچے تو نوجوان تیز دھار آلے سے مسلح تھا۔ پولیس نے اسے غیر مسلح ہونے کی ہدایت دی تاہم اس نے حکم ماننے کے بجائے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر پولیس نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعے نے ایک بار پھر امریکا میں گھریلو تشدد، پولیس کارروائی اور عوامی تحفظ سے متعلق سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے