قومی خبریں

واوڈا کا بڑا انکشاف: پی ٹی آئی صرف رہائی کی امید تک سمٹی، فیض حمید گواہ بننے کو تیار

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی عمران خان کی رہائی سے ملاقات تک محدود رہ گئی ہے اور یہ تحریک ڈی چوک سے نکل کر خیبر پختونخوا تک سمٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں تاکہ اگلے کیسوں سے بچ سکیں۔ اس کے نتیجے میں عمران خان اور ساتھیوں پر قانونی دباؤ بڑھے گا۔ واوڈا نے ملٹری ٹرائل کے امکان کو رد نہیں کیا اور کہا کہ فیض حمید کی مراعات واپس لی جائیں گی نیز ان کے فرنٹ مین بے نقاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شکست کھا چکی ہے اور اب صرف رہائی کی امید پر زندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے